Apr 12, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت لیگل افسروں کی ترقی کے امور بارے سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے اگلے عہدوں پر ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کی ایس پی عہدے تک ترقی کیلئے قابل عمل تجاویز طلب کر لیں۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس کے قانونی امور کی انجام دہی میں لیگل افسران کا اہم کردار ہے۔ پنجاب پولیس کے دیگر یونٹس اور فارمیشنز کی طرح لیگل کیڈر کا سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر بہتر بنانا ضروری ہے۔ آئی جی پنجاب نے لیگل افسران کو قانونی امور کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************
