پنجاب پولیس راجن پور کی بڑی کامیابی، گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدور واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیے،
پنجاب پولیس راجن پور نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ رات اغوا ہونے والے 03 مزدوروں کو واردات کے چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ مغویوں کو گزشتہ رات تھانہ بنگلہ اچھا کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔اغواکار مغویان کو اندرون کچہ کی طرف لے کر جا رہے تھے۔ راجن پور پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کچہ کریمنلز کا تعاقب کیا اور پولیس نے موثر پلاننگ سے آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی پیش قدمی اور بھر پور جوابی کاروائی کی بدولت اغوا کار مغویان کو چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ راجن پور پولیس نے بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز اور بھاری اسلحہ سے لیس ہو کر آپریشن کیا۔ مغویوں کی بازیابی پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی مزدوروں کو بازیاب کروانے پر راجن پور پولیس کو شاباش دی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر387)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Sunday, April 13, 2025