پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش ہلاک، کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی بڑی کامیابی،
پولیس اہلکاروں کی شہادت سمیت دیگر سنگین مقدمات میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش ہلاک، کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد،
 
پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث بدنام زمانہ ڈاکو کوڑا کوش ہلاک کر دیا جبکہ کلاشنکوف اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہلاک ڈاکو 2023ء میں کچہ ماچھکہ میں 3 اور گذشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔ ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی جیسی سنگین وارداتوں کے مقدمات میں بھی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ رحیم یار خان پولیس نے کچہ ماچھکہ کے علاقہ دولت آباد میں کوش گینگ کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا۔ پولیس اور مسلح ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی کمین گاہیں نذر آتش کر دیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس کی بھاری نفری بکتر بند گاڑیوں، جدید ہتھیاروں اور ایلیٹ کمانڈوز کے ہمراہ پیش قدمی جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکو کو کیفرکردار تک پہچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی ہے۔ ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ڈاکوؤں کی سرکوبی کا عمل جاری رہے گا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر386)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, April 13, 2025