راجن پور کچہ آپریشن کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی 9ویں برسی،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور کچہ آپریشن کے دوران جانیں قربان کرنے والے پولیس شہدا کی 9ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا 2016ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 6 افسران و اہلکاروں نے کچہ آپریشن میں چھوٹو گینگ سے مقابلے کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 04 کانسٹیبلز شامل ہیں۔ سب انسپکٹر حنیف غوری، ہیڈ کانسٹیبل محمد اجمل، کانسٹیبلز عبیداللہ فہیم، محمد طارق، امان اللہ اور محمد شکیل کچہ آپریشن کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر384)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, April 13, 2025