پرامن‘محفوظ ماحول میں پی ایس ایل کا انعقاد یقینی بنائینگے، آئی جی

Apr 11, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل سیزن 10 کے لیے پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے اورپرامن اور محفوظ ماحول میں میچز کا انعقاد یقینی بنائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن مکمل ہے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 21 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔  آئی جی پنجاب نے کہا کہ کھلاڑیوں کی رہائش گاہ، روٹس، سٹیڈیمز کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جائیں۔میچز کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جائے۔سیف سٹیز اتھارٹی کیمروں کی مدد سے سٹیڈیمز، ہوٹلز اور ٹیموں کے روٹ کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ٹریفک کا بلاتعطل بہاؤ اور مناسب پارکنگ یقینی بنانے کیلئے اضافی ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************