پنجاب پولیس میں ترقی کا سفر جاری، سینئرٹریفک وارڈنز کے لئے خوشخبری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ٹریفک افسران(گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی دے دی۔تفصیلات کے مطابق، ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے20، راولپنڈی کے 16،فیصل آباد کے 09 اور ملتان کا 01 سینئر ٹریفک وارڈن شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس شاہراہوں پرپنجاب پولیس کے ایمبسیڈرہیں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس بتایا کہ سینئر ٹریفک وارڈن سے ٹریفک آفیسر (TOs) کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد افسران کے کیسز زیر غور آئے۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں بھی 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔گذشتہ دو سال کے دوران 01 ہزار سے زائد افسران کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
سینئر وارڈنز سے ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے ظفرالقدوس، اخلاق احمد، ظفر اقبال، محمد ساجد، رضا الرحمان، محمد جاوید، عبدالمجید، عارف طفیل، محمد مبین، ظہیر احمد، بابر حسین، شہزاد احمد، شہناز شبیر، فیصل عارف، اظہر فاروق، نسیمہ اسلم، عرفان اشرف، طاہر انور، عبدالحمید اور محمد عامررفیق، شامل ہیں۔فیصل آباد کے عرفان رشید، عاطف ندیم، کاشف حسین، محمد سعید، خرم شہزاد، محمد نواز، مسعود احمد، عرفان عاشق اور محمد شہزاد شامل ہیں۔راولپنڈی کے محمد ایاز، عظمت حیات، ناصر خان، خرم مجید، سہیل شہزاد، خرم فیاض، قیصر محمود، خرم شہزاد، آصف علی، ظفر عالم، طیب عباس، محمد الیاس، محمد کلیم اختر، محمد سرفراز، تصور عباس اور بابر شہزاد شامل ہیں جبکہ ملتان سے محمد طارق ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر371)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, April 10, 2025