Apr 10, 2025
لاہور؍ پشاور (نامہ نگار+ این این آئی) پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم جاری ہے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیئے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہم کے دوران 8227 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 2095 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 5 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی نے کہا 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے جس میں اے سی سی ہولڈرز بھی شامل ہیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************