سب انسپکٹر کے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز مئی میں ہوگا

Apr 10, 2025

لاہور(نامہ نگار)آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رواں سال مئی کے پہلے ہفتے سے سب انسپکٹر کے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز ہو گا۔سب انسپکٹرز کو سپیشلائزڈ انٹیگریٹڈ پروموشنل کورس میں شمولیت کی ہدایت گئی ہے۔ کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز رواں سال اگست میں انسپکٹرز کے عہدے کیلئے پروموشن بورڈ میں زیرغور لائے جائیں گے جبکہ سپیشلائزڈ انٹیگریٹڈ پروموشنل کورس میں 500 سے زائد سب انسپکٹرز شرکت کریں گے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************