آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورپولیس فورس کی پروموشنز کے لئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورپولیس فورس کی پروموشنز کے لئے پرعزم،
 لازمی کورسز نہ کرنے کی وجہ سے حالیہ پروموشن سے محروم رہ جانے والے سب انسپکٹرز کے لئے سنہری موقع،
 آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رواں سال مئی کے پہلے ہفتے سے سب انسپکٹر کے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز، ترجمان پنجاب پولیس
 
لاہور 09 اپریل: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی پروموشنز کے لئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں لازمی کورسز نہ کرنے کی وجہ سے حالیہ پروموشن سے محروم رہ جانے والے سب انسپکٹرز کے لئے سنہری موقع ہے۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر رواں سال مئی کے پہلے ہفتے سے سب انسپکٹر کے سپیشلائزڈ کورس کا آغاز ہو گا۔ سب انسپکٹرز کو سپیشلائزڈ انٹیگریٹڈ پروموشنل کورس میں شمولیت کی ہدایت گئی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹرز رواں سال اگست میں انسپکٹرز کے عہدے کے لئے پروموشن بورڈ میں زیرغور لائے جائیں گے جبکہ سپیشلائزڈ انٹیگریٹڈ پروموشنل کورس میں 500 سے زائد سب انسپکٹرز شرکت کریں گے۔یاد رہے ترقی سے محروم رہ جانے والے سب انسپکٹرز نے آئی جی پنجاب سے ملاقات میں کورس کروائے جانے کی درخواست کی تھی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر366)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 9, 2025