لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم،
لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
 مہم کے دوران 8227 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے، آئی جی پنجاب
 
لاہور 09 اپریل:پنجاب پولیس کی غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 غیر قانونی مقیم افراد ڈی پورٹ کروا دیئے گئے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ مہم کے دوران 8227 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا جا چکا ہے جبکہ 2095 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں 05 اور صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہا کہ پاکستان دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ 89 ہزار کے قریب غیر قانونی مقیم افراد کا تمام ڈیٹا موجود ہے جس میں اے سی سی ہولڈرزبھی شامل ہیں۔وفاقی حکومت اور حساس ادارے غیر قانونی مقیم باشندوں کی ڈی پورٹیشن مہم کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اورانخلا کے عمل کے دوران ہیومن رائٹس کو مکمل طور پر مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر365)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 9, 2025