سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مختلف اضلاع کے افسران کی ملاقات
ملاقات کرنے والے افسران میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز شامل،
افسران نے آئی جی پنجاب کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مختلف اضلاع کے افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے افسران میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز سینئر ٹریفک وارڈنز اور ٹریفک وارڈنز شامل ہیں۔ افسران نے آئی جی پنجاب کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے افسران کو پروموشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کوافسران کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ملازمین کی ترقی کے حوالے سے''No Man Left Behind'' کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سینارٹی، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے افسران و اہلکاروں کو فی الفور پروموشن دی جا رہی ہے۔ پیپرلیس ورکنگ کو فروغ دے کر ہیومن ریسورس منجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز بروقت مکمل کی جا رہی ہیں اورڈیجیٹلائز e-FOAS سسٹم پر ترقیوں کے نوٹیفکیشن کا عمل جاری ہے۔ بھرتیوں، پروموشن اور پوسٹنگز میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فورس کا شفافیت پر مبنی سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر، ہیومن ریسورس منجمنٹ اینڈ ای فوس سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر364)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, April 9, 2025