آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم
رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 07 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے بہترین علاج معالجے کیلئے پر عزم ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کو علاج کیلئے 07 کروڑ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال 08 بچوں کی کوکلئیرامپلانٹ سرجریز کیلئے 1 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے۔ قوت سماعت کے دیگر عارضوں کا شکار 11 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 09 لاکھ 95 ہزار روپے سے زائد جاری کیے گئے۔ تھیلیسمیا سے متاثرہ 161 بچوں کو طبی اخراجات کیلئے ماہانہ 15 ہزار، مجموعی طور پر 70 لاکھ 65 ہزار روپے جبکہ دماغی معذور (سیریبل پالسی) 632 بچوں کو ماہانہ 10 ہزار اور مجموعی طور پر 03 کروڑ 74 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔مختلف سنگین بیماریوں کا شکار 36 بچوں کو علاج معالجے کیلئے 55 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائدرقم دی گئی۔ کینسر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے مرض میں مبتلا 8 بچوں کو 48 لاکھ 50 ہزار روپے دیئے گئے۔ دل اور گردوں کی میجر سرجری کیلئے 08 بچوں کو 12 لاکھ 45 ہزار روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ پولیس ملازمین کے سپیشل بچوں کی زندگی آسان اور باوقار بنانے کیلئے ویلفیئر کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر363)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, April 9, 2025