سینئر ٹریفک وارڈنزکی ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس کل ہوگا

Apr 09, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں سینئر ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک آفیسر گریڈ17کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس کل ہو گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کی صدارت کریں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں سینئر ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک افسران (TOs) کے عہدے پر ترقی کیلئے 90 سے زائد کیسز زیر غور آئیں گے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************