پولیس خدمت مراکز پر سہولیات مزید بہتر بنائی جائیں، آئی جی

Apr 09, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیس خدمت مراکز، ٹریفک لائسنسنگ اینڈ ڈرائیونگ ٹریننگ سنٹرز کی کارکردگی اور سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکولز پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے پولیس سروسز فراہم کرنیوالے تمام مراکز پر سہولیات بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پولیس سروسز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لیے سنٹرز پر خدمات کا معیار مزید بہتر بنائیں ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹرز اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز کی اپ گریڈیشن کے اقدامات کیے جائیں۔ پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکولز میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شہریوں کو تربیت فراہم کرنے کے لیے اقدامات عمل میں لائیں۔سپیشل انشیٹو پولیس سٹیشنز کے بنیادی پروٹوکولز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔  شہداء پولیس کے بچوں، تعلیمی اداروں کے طلباو طالبات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے افراد کو خدمت مراکز کے وزٹ کروائے جائیں سمارٹ پولیس سٹیشنز اور سیف سٹیز پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیے جائیں۔   فورس اور شہداء پولیس کے اہلخانہ کی بہترین فلاح و بہبود کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************