پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر جاری، سینئر ٹریفک وارڈنز کے لئے خوشخبری،
آئی جی پنجاب کی ہدایت، سینئر ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک آفیسر (گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہو گا، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 08 اپریل:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے۔جس کے تسلسل میں سینئر ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک آفیسر (گریڈ 17) کے عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس جمعرات کو منعقد ہو گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری پروموشن بورڈ کی صدارت کریں گے جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں سینئر ٹریفک وارڈنز سے ٹریفک افسران (TOs) کے عہدے پر ترقی کے لئے 90 سے زائد کیسز زیر غور آئیں گے۔یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں 46 سینئر ٹریفک وارڈنز کو گریڈ 17 میں ٹریفک افسران کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 20 سال پہلے ٹریفک وارڈنز پولیس میں induct کئے گئے تھے تاہم کوئی سروس سٹرکچر موجود نہیں تھا۔سینئر ٹریفک وارڈنز کو اب گریڈ 17، ڈی ایس پی عہدے کے برابر ترقیاں دی جا رہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر360)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************