غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری،
انخلا مہم کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ترجمان پنجاب پولیس

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں لاہور سمیت صوبہ بھر سے4111 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ
مہم کے دوران 5950 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیاجبکہ 1839 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ لاہور میں 05 سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہرصورت واپس بھجوایا جائے گا۔غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلا کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے اورانخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکینگ اور سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر352)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, April 7, 2025