قتل، اقدام قتل مقدمات کے 2 اشتہاری یو اے ای سے گرفتار

Apr 07, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے قتل، اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب  2 خطرناک اشتہاری مجرموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سپیشل آپریشنز ٹیم انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اشتہاری مجرمان کو لے کر دوبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 18 ہوگئی ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری ولید سجاد  2 مختلف مقدمات میں شہریوں کو قاتلانہ حملہ میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس مطلوب تھا جبکہ دوسرا خطرناک مجرم علی زیب گوجرانوالہ پولیس کو شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 2023ء سے مطلوب تھا گرفتار کرکے پاکستان لائے جانیوالے یہ اشتہاری مجرمان جرائم کا ارتکاب کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے۔ یو اے ای پولیس حکام نے دونوں اشتہاریوں کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************