Apr 07, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1428 ریڈز اور 780 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 335 کلو گرام چرس، 38 کلو گرام آئس، 37 کلو گرام ہیروئن اور 33 ہزار 619 لٹر شراب و دیگر منشیات برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
