لاہور: ایک ہفتے کے دوران 47 گینگز کے 139 کاندے گرفتار

Apr 06, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران47 گینگز کے 139 کارندے گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 1163 اشتہاری مجرم، 472 عدالتی مفرور اور 322 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 476 ہتھیار اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔181 موٹر سائیکلیں، 83 موبائل فونز اور 04 کروڑ 50 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 15 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے جبکہ 13 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
(روز نامہ جناح)
**********************