ڈرگ فری پنجاب، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1428 ریڈز
ریڈز کے دوران 780 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 1428 ریڈز اور 780 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ منشیات فروشوں کے قبضہ سے 335 کلو گرام چرس، 38 کلو گرام آئس، 37 کلو گرام ہیروئن اور 33 ہزار 619 لٹر شراب و دیگر منشیات برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آئی جی پنجاب افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر350)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, April 6, 2025