پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل کی شاندار کامیابی
قتل، اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار
پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز سیل نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے قتل، اقدام قتل جیسی سنگین وارداتوں میں مطلوب 02 خطرناک اشتہاری مجرموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس سپیشل آپریشنز ٹیم انسپکٹر خالد وریاہ کی قیادت میں اشتہاری مجرمان کو لے کر دوبئی سے اسلام آباد ائرپورٹ پہنچی۔ رواں سال بیرون ممالک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 18 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اشتہاری ولید سجاد 02 مختلف مقدمات میں شہریوں کو قاتلانہ حملہ میں فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے مقدمات میں گوجرانوالہ پولیس مطلوب تھا جبکہ دوسرا خطرناک مجرم علی زیب گوجرانوالہ پولیس کو شہری کو قتل کرنے کے مقدمہ میں 2023ء سے مطلوب تھا۔ گرفتار کرکے پاکستان لائے جانے والے یہ اشتہاری مجرمان جرائم کا ارتکاب کرکے متحدہ عرب امارات فرار ہو گئے تھے۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری مجرمان کے ریڈ نوٹسز جاری کروائے۔ یو اے ای پولیس حکام نے دونوں اشتہاریوں کو پنجاب پولیس ٹیم کے حوالے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر آر پی او، طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔ ایف آئی اے، انٹرپول اور دیگر اداروں کی مدد سے بیرون ممالک مفرور دیگر اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی یقینی بنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر349)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, April 6, 2025