غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، انخلا کا عمل بلا تعطل جاری،

غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم، انخلا کا عمل بلا تعطل جاری،
انخلا مہم کے دوران 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے، ترجمان پنجاب پولیس
 
 لاہور 06 اپریل؛ غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم کی روشنی میں انخلا کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں انخلا مہم کے دوران 1336 افراد کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2772 سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا۔ 2810 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو ہرصورت واپس بھجوایا جائے گا جبکہ غیر قانونی مقیم شہریوں کے پنجاب سے انخلاء کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ 
متعلقہ اداروں کیساتھ کوارڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔ منتقلی کے لئے ٹرانسپورٹ، لاجسٹکس، کھانے پینے سمیت دیگر انتظامات متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز غیر قانونی مقیم غیر ملکی تارکین کے انخلا کے عمل میں تیزی لائیں۔ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں اور انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کی میپنگ، سکینگ، سکریننگ کے مطابق چیکنگ کی جائے۔ انخلا کے عمل کے دوران انسانی حقوق کی پاسداری  یقینی بنائی جا رہی ہے۔ تمام ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران انخلا کے عمل کے دوران ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مربوط کوارڈینیشن رکھیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر348)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, April 6, 2025