Apr 03, 2025
لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 229 ریڈز اور 118 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے۔ منشیات فروشوں کے قبضے سے 28 کلو گرام آئس،12 کلو گرام ہیروئن،49 کلو گرام چرس اور 3372 لٹر شراب برآمد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منشیات ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز جاری رکھنے کا حکم دیا اورہدایت کی کہ منشیات کی سپلائی چین کا خاتمہ اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گرد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
