لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال اب تک 09 لاکھ 75 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ 04 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی۔02 لاکھ 24 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے اور 01 لاکھ 16 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 35 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 35 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ 10 ہزار 800 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ 23 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 1210 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 41 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ 1910 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 01 ہزار سے زائد شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی.
(روز نامہ نوائےوقت)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
