انٹیلی جنس بیسڈ، کومبنگ آپریشنز، 70مشتبہ افراد گرفتار

Mar 31, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 43 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ 5660 افراد سے پوچھ گچھ اور 09 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ 551 کومبنگ آپریشنز اور 17354 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 61 مشتبہ افراد گرفتار، ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کے دوران 225 اشتہاری مجرمان، 161 عدالتی مفرور اور 119 عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز کے دوران 03 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچے اور 01 کو گرفتار کیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرچ، سویپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کومبنگ آپریشنز تیزی سے جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حساس مقامات، تعلیمی اداروں،  بس اڈوں، ہوٹلز اور سراؤں میں روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کیے جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭