لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس میں بہترین کارکردگی پر سنٹرل پولیس آفس میں افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کے لیے تقریب منعقد کی گئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 07 افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ افسران و اہلکاروں نے پنجاب پولیس آئی ٹی ایپس، سوفٹ ویئرز کی مدد سے جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کی گرفتاری یقینی بنائی۔ تعریفی اسناد اور نقد انعامات حاصل کرنے والوں میں سب انسپکٹرز شاہد محمود، منظور احمد، اے ایس آئی جمشید اقبال، ہیڈ کانسٹیبل افتخار احمد،کانسٹیبلز سلمان یونس، فیصل عباس اور لیڈی کانسٹیبل ثنا جاوید شامل ہیں۔ افسران و اہلکاروں نے پنجاب پولیس ایپس کے ذریعے مجموعی طور پر 73 اشتہاری مجرمان اور 09 عدالتی مفرور گرفتار کیے۔مجرمان کے قبضہ سے چوری شدہ گاڑیاں، موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
