پولیس ملازمین کے بیمار بچوں کو گزارالاؤنس کی مد میں 7کروڑ روپے سے زائد جاری

Mar 30, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عید الفطر کی آمد پرپولیس فورس اور انکی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تھیلیسیمیا اور دماغی فالج سے متاثرہ بچوں کو گزارا الاؤنس کی مد میں  7 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کر دی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس ملازمین کے 157 تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے 07 لاکھ 65 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے  پولیس ملازمین کے 621 کے قریب دماغی فالج سیریبل پالسی کا شکار بچوں کیلئے  1 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کیے گئے اسی طرح گزارا الاؤنس کی مد میں 1146 فیملیز کیلئے 04 کروڑ 61 لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔ ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ ویلفیئر رقوم پولیس ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جا چکی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر اپنے شہداء  کے اہلخانہ اور ملازمین کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں عیدالفطر سے قبل شہدا ء کے اہل خانہ اور ملازمین کو ویلفیئر کی مد میں رقوم اور عید گفٹس کی فراہمی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭