لاہور(کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی ہدایت پر پولیس شہدا کے ہونہار بچوں کو عیدالفطر کی آمد پر لیپ ٹاپس بطور تحفہ دیے گئے جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس غازی محمد صلاح الدین اور اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی نے پولیس شہداء کے 50 ہونہار بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ ترجمان پنجاب پولس تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں میڈیکل، آئی ٹی، انجینئرنگ، ایم فل اور پی ایچ ڈی سمیت جدید پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اب تک پولیس شہداء کے 173 بچوں کو لیپ ٹاپس فراہم کیے جا چکے ہیں۔جدید لیپ ٹاپس طلبا وطالبات کے تعلیمی کیرئیر اور ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہونگے۔پولیس شہدا کے بچوں کو اب تک 26 کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس فراہم کی جا چکی ہیں۔ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہ محکمہ نے شہدا کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
