لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس سولر انرجی سے استفادہ حاصل کرنے والے صوبائی محکموں میں سب سے آگے ہے۔ پنجاب پولیس کے تمام تھانوں، چیک پوسٹوں اور دفاتر کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 369 پولیس سٹیشنز اور 03 پی ایچ پی چیک پوسٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جا چکا ہے۔گوجرانوالہ ریجن کے 80، سرگودھا 49، لاہور 45، بہاولپور 41 اور راولپنڈی کے 40 تھانے سولر انرجی سسٹم پر منتقل کیے جاچکے ہیں اسی طرح ڈی جی خان کے 32، ساہیوال 30، فیصل آباد 26 اور شیخوپورہ ریجن کے 26 تھانے سولر سسٹم پر منتقل کیے جاچکے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ کچہ ایریا کی تمام پولیس چوکیوں اور کیمپس کو بھی سولر سسٹم پر منتقل کیا جا چکاہے۔ پنجاب پولیس کے دیگر تمام پولیس تھانوں اور چوکیوں کو بتدریج سولر سسٹم پر منتقل کرنے کا پلان تشکیل دے جا چکا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے تمام دفاتر، تھانوں اور چوکیوں کو اسی سال سولر سسٹم پر منتقل کر دیا جائے گا۔ سولر سسٹم پر منتقلی سے پنجاب پولیس کو ماہانہ کروڑوں روپے الیکٹرسٹی بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔
(روز نامہ پاکستان)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
