لاہور(نامہ نگار)ٹریفک پولیس کے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔سینئر وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے44، فیصل آباد 9، راولپنڈی کے4، گوجرانوالہ کے 8 جبکہ ملتان کے 10 ٹریفک وارڈن شامل ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں ہوا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اجلاس میں موجود تھے۔ٹریفک وارڈنز سے سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی کیلئے 136 سے زائد افسران کے کیسز زیر غورآئے۔میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے نے سینئروارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اورکہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*************************
