پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دے دی،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کے تسلسل میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا اجلاس میں موجود تھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز سے سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی کے لئے 136 سے زائد افسران کے کیسز زیر غورآئے۔میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے75 ٹریفک وارڈنز کو سینئر وارڈن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے سینئروارڈن کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ہے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس شاہرات پر محکمہ پولیس کے ایمبسیڈرہے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ سینئر وارڈنز نئی ذمہ داریاں فرض شناسی اور خلوص نیت سے ادا کریں۔ سینئر وارڈنز کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے44، فیصل آباد 09، راولپنڈی 04، گوجرانوالہ 08 جبکہ ملتان کے 10 ٹریفک وارڈن شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر313)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, March 27, 2025