سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورسے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر عامر کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹر خرم شہزاد کی پروموشن کی درخواست پر اے ڈی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کا حکم دیا۔ اسی طرح غازی کانسٹیبل محمد عمران کی پروموشن اور مالی امداد کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اور ڈی پی او اوکاڑہ کو ریلیف کی ہدایات کیں۔ریٹائرڈ کانسٹیبل فرزند علی کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ 04 اے ایس آئیز واجد علی، فتح شیرناصر، امیر صفدر اور محمد نوید کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل خالد حسین کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر312)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, March 27, 2025