لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سیف سٹی راولپنڈی کا دورہ کیا۔آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی آئی سی تھری اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ اس موقع آر پی او اور سی پی او راولپنڈی نے سیف سٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے سول ورک اور تزنین و آرائش کا باقی کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کریمنلز تک رسائی اور موثر تفتیش کیلئے سیف سٹی کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ سہولیات سے بھرپور استفادہ کریں،یہ پراجیکٹس کمیونٹی پولیسنگ میں اپنی مثال آپ اور شہریوں کیلئے اسکی لا جواب خدمات ہیں،جڑواں شہروں کے پیش نظر سیف سٹی اسلام آباد کیساتھ موثر کوارڈینیشن سے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹس کا دائرہ پنجاب کے تمام اضلاع اور تحصیلوں تک بڑھایا رہا ہے۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
