عید الفطر کی آمد: پنجاب پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،
316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور، 78 عادی مجرم گرفتار کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرعید الفطر کی آمد کے پیش نظرپنجاب پولیس صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ان ایکشن ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19 گینگز کے 46 کارندے گرفتار،316 اشتہاری مجرم، 89 عدالتی مفرور اور 78 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، پسٹلز، رائفلز، ریوالور، بندوقوں سمیت 95 ہتھیار اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔35 موٹر سائیکلیں، 21 موبائل فونز، 81 مویشی، 25 تولے سونا اور 50 لاکھ روپے نقدی برآمدبھی برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 01 ڈاکو کیفر کردار کو پہنچا جبکہ 03 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشنز جاری رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر309)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, March 26, 2025