پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں

پنجاب پولیس کی بڑی کامیابی، متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں،
متروکہ وقف املاک بورڈ نے سال 2003ء میں عباس لائنز، ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارت،  بیرکس اور ہاسٹلز سیل کر دیئے تھے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش سے متروکہ وقف املاک بورڈ نے سیل شدہ عمارات کو ڈی سیل کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے عباس لائنز اور ایلیٹ ٹریننگ
 سکول کی عمارات ڈی سیل کر دیں۔یاد رہے متروکہ وقف املاک بورڈ نے سال 2003ء میں عباس لائنز، ایلیٹ ٹریننگ سکول کی عمارت، یرکس اور ہاسٹلز سیل کر دیئے تھے۔عمارات سیل ہونے کی وجہ سے رہائش، ٹریننگ اور انتظامی امور میں مشکلات کا سامنا تھا۔ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے کہا کہ عباس لائنز اور ایلیٹ فورس کی ڈی سیل کی گئی عمارات انتظامی امور اور بیرکس ٹریننگ مقاصد کے لئے استعمال میں لائی جائیں گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر307)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, March 26, 2025