پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری

پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 124 سب انسپکٹرز کوانسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی، نوٹیفکیشن جاری، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی پروموشن کا عمل جاری  ہے جس کے تسلسل میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس آج سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو لیاقت علی ملک، اے آئی جی ڈسپلن اور اے آئی جی لیگل اجلاس میں موجودتھے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 124 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔آئی جی پنجاب نے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے31، شیخوپورہ کے07،فیصل آبادکے19،سرگودھاکے13،ساہیوال کے12،راولپنڈی کے02،گوجرانوالہ کے10،گجرات کے  12،ملتان کے 04،بہاولپور03 اورڈی جی خان کے11سب انسپکٹرز شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر304)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, March 25, 2025