افسران دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں، آئی جی

Mar 26, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اردل روم منعقد ہوا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا موقع پر موجود تھے جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع، یونٹس اور ونگز میں خدمات انجام دینے والے 49 سب انسپکٹرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں پروموشن بورڈز میں ترقی سے محروم رہ جانے والے افسران نے اپنی گزارشات پیش کیں۔ ترقی سے محروم رہ جانے والے 27 سب انسپکٹرز کی اپیلیں منظور اور کیسز اگلے پروموشن بورڈ میں زیر غور آئینگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں میرٹ، سنیارٹی اور شفافیت کی بنیاد پر پروموشنز کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔ افسران کی پروموشن میں شفاف کیریئر، مکمل ریکارڈ، فیلڈ تجربہ اور انٹیلی جنس رپورٹس کلیدی اہمیت کی حامل ہیں مختلف عہدوں پر ترقی کے امیدوار افسران اپنی اے سی آرز، دیگر ریکارڈ مکمل رکھیں اور دیانتداری سے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************