Mar 26, 2025
لاہور (نامہ نگار) پنجاب پولیس کے 124 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔ میرٹ، قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے124 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے31، شیخوپورہ کے 7، فیصل آباد 19، سرگودھا کے 13، راولپنڈی کے 2، گوجرانوالہ کے 10، گجرات کے12، ساہیوال کے 12، ملتان کے 4، بہاولپور کے3 اور ڈی جی خان کے 11 سب انسپکٹر شامل ہیں۔
(روز نا مہ نوائےوقت)
**************************
