آئی جی سے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی ملاقات

Mar 25, 2025

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صولت بتول کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی۔انسپکٹر طاہر جاوید اسلم کی پروموشن کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریلیف کا حکم دیا۔ٹریفک وارڈن شہباز کی درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ کو ریلیف کا حکم دیا۔ غازی کانسٹیبل طاہر صدیق کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف کی ہدایات کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************