پنجاب پولیس کے انسپکٹرز کے لئے عید الفطر سے قبل بڑی خوشخبری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد، مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہورمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز محمد عابد خان، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد حیدر، رجسٹرار سی پی او حمیر احمد، محکمہ داخلہ اور ریگولیشن سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈی ایس پی رینک کی سیٹوں کے لیے 200 سے زائد انسپکٹرز کے کیسز زیر غور آئے جبکہ میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 78 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباددی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور پاکستان کی بے خوف حفاظت کریں۔انسپکٹرز سے ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران میں انسپکٹر ظفر اقبال، منورحسین،راؤ دلشاد علی، آصف عطا، سردار محمد افضل،نصر اللہ خان چٹھہ، فیصل عباس، محمد اقبال، محمد ارشد، محمد قمر ساجد، ذوالفقار محمد بازید، عمران حیدر، ساجد، حمید، عامر اقبال، خالد محمود، عبدالغفارخان، محمد زیارت، شاہد نذیر، وحید اختر، سید اشتیاق حسین بخاری، عبدالباسط، محمود احمد، زبیر احمد، عبدالعظیم، عظمت علی، ذوالفقار احمد، اسد رشید، انصر فاروق، شہزاد اصغر، محمد اخترمحمود، صغیر احمد مرزا، قمر عباس، محمد افتخار، محمد جاوید، آصف رشیدملک، سید سراج حمید، اشتیاق احمد خان، عبدالستار، شفقت علی، خالد محمود، محمود الحسن صابر، انیل انور، بابر اشرف، صبغت اللہ، سلیم اختر خان، طاہر حسین، محمد راشد ظہیر، ذوالفقار علی، ظفر اقبال، سید حسین حیدر، محمد افضل،محمد یعقوب، محمود اکبر،تجمل حسین شاہ، ریاض احمد، عبدالشکور، نذر محمد، محمد وسیم اکبر، الیاس حیدر، نعیم اختر، محمد اکبر محمود، محمد اشرف، عبدالمجید،ذکی ریحان، محمد سلیم کامران، فیاض احمد، سجاد اکبر، سمیع اللہ خان، سجاد علی، زمان رضا، یاسر مطلوب، اکبر عباس، عبدالغفار، طاہر انیس، خان شبیر، ارشد قیوم، عابد حسین اور ارشاد حسین شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر300)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, March 24, 2025