سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صولت بتول کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی۔انسپکٹر طاہر جاوید اسلم کی پروموشن کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریلیف کا حکم دیا۔ٹریفک وارڈن شہباز کی درخواست پر ایس پی انوسٹی گیشن شیخوپورہ کو ریلیف کا حکم دیا۔ غازی کانسٹیبل طاہر صدیق کی درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس اور ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کو ریلیف کی ہدایات کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر296)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, March 24, 2025