کچے میں بڑا آپریشن،12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 2 ڈاکو ہلاک

Mar 24, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچے کے علاقے میں بڑا آپریشن، گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث2خطرناک ڈاکوئوں شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش ولد اخوانی کوش کو ہلاک کردیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مارے جانیوالے دونوں ڈاکو گزشتہ سال کچہ ماچھکہ میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں مرکزی ملزم تھے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں سانحہ کچہ ماچھکہ کے پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیاآپریشن میں بکتر بند گاڑیوں اورایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا۔پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی تو دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ڈاکو سندھ کی طرف فرارہوئے۔ پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد کچہ کریمنلز کی کمین گاہیں نذرآتش کیں اوربکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس اہلکاروں کی شہادت کے مرکزی ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے پر رحیم یارخان پولیس کو شاباش دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ کے شر پسند اور دہشت گرد کریمنلز کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************