لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان پر ملک و قوم کی خدمت، حفاظت اور انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوم پاکستان پر دہشتگردوں، شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔پنجاب پولیس شہریوں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کی منزل تک پہنچیں گے دوسری جانب نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ٹریفک امور بارے فالو اپ اجلاس منعقد ہوا۔ جلاس میں ٹریفک روانی، روڈ سیفٹی اور قوانین پر عملدرآمد بہتر بنانے کیلئے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کا فالو اپ لیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
*******************
