سرگودھا،بھلوال ( نمائندہ جنگ، نامہ نگار) تھانہ لکسیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارنے والے پولیس ملازمین پر ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید جب کہ ایک سب انسپکٹر اور کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ممتاز کی سربراہی میں پولیس ملازمین نے تھانہ لکسیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس ملازمین پر فائرنگ کردی جسکے نتیجہ میں دو کانسٹیبلان جن میں عمران وینس اور رانا شفیق شہید ہوگئے جبکہ سب انسپکٹر ممتاز اور ایلیٹ کانسٹیبل نعمان زخمی ہوئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے شہید اور زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔جبکہ آئی جی پولیس پنجاب نے اس واقعہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئےشہید کانسٹیبلان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
*********************
