Mar 22, 2025
لاہور(نامہ نگار)ماہ صیام کے تیسرے جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس نے بھرپور سکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 36 ہزار 500 سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہوں اور 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی ۔ 75 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے گئے۔لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں، مارکیٹوں پر 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکار اور رضا کار وں نے سکیورٹی ڈیوٹی انجام دی۔صوبہ بھر کی حساس مساجد، امام بارگاہوں پر 200 سے زائد واک تھرو گیٹ اور 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز چیکنگ کیلئے استعمال کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************