لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سیف سٹیزاتھارٹی کے امور بارے ویڈیو لنک کانفرنس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوئی۔ ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی آئی محفوظ ترین کمیونیکیشن سسٹم، 15 کی کال سے منسلک، تمام پولیس ایپس، کرائم ڈیٹا اور کیس ہسٹری سے لیس ہے۔آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کو پنجاب ایمرجنسی آئی انٹیگریٹڈ ٹیکنالوجی سے منسلک ٹیبلٹس اور ایل ٹی ای ایڈوانس ہینڈ سیٹ دیئے گئے ہیں۔ایمرجنسی ہیلپ لائن 15کی کالز پنجاب ایمرجنسی آئی کے ذریعے اب براہ راست ایس ایچ او کو موصول ہو سکیں گی۔پنجاب ایمرجنسی آئی سسٹم تمام پولیس کنٹرول رومز سے منسلک، وائرلیس اور ٹیلی فون کی سہولت بیک وقت دستیاب ہے۔پنجاب ایمرجنسی آئی مرکزی پولیس ڈیش بورڈ سے منسلک اور سنگین کرائم ہونے کی صورت میں 4 طرح کے الرٹ جاری ہونے پر ریسپانس ٹائم بھی محفوظ کریگا۔پنجاب ایمرجنسی آئی سسٹم میں کرائم ٹرینڈ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس فیچرز بتدریج بہتر ہوتے جائیں گے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************
