پنجاب پولیس کا یوم پاکستان پر محفوظ پنجاب محفوظ پاکستان کا عزم

پنجاب پولیس کا یوم پاکستان پر محفوظ پنجاب محفوظ پاکستان کا عزم
یوم پاکستان پر تحریک آزادی کے قائدین، جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پنجاب پولیس محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کے عزم کی تائیدکرتی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تحریک آزادی کے قائدین اور جانثاروں کی عظیم قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس یوم پاکستان پر ملک و قوم کی خدمت، حفاظت، اور انصاف کی فراہمی کے عہد کی تجدید کرتی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوم پاکستان پر دہشتگردوں، شرپسند اور جرائم پیشہ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کو دہراتے ہیں۔پنجاب پولیس شہریوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ یوم پاکستان پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں نکلنے والی تمام ریلیوں اور تقاریب کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ چیلنجز سے نبرد آزما ہو کر محفوظ پنجاب اور محفوظ پاکستان کی منزل تک پہنچیں گے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر294)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, March 23, 2025