یوم شہادت علی ؑ، ماہ صیام کاآخری عشرہ: پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی،
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز، 965 افراد سے پوچھ گچھ،07 مشتبہ افراد گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر یوم شہادت حضرت علی ؑاور ماہ صیام کے آخری عشرہ کی سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے جس کے تسلسل میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 30 سرچ اینڈ سویپ آپریشنزکیے گئے،965 افراد سے پوچھ گچھ اور 07 مشتبہ افراد کو گرفتارکیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 491 کومبنگ آپریشنز، 17 ہزار سے زائد مشتبہ افراد کی چیکنگ جبکہ 73 مشکوک افرادکو حراست میں لیا گیا۔ سرچ آپریشنز اور چیکنگ کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 509 اشتہاری، 216 عدالتی مفرور اور 86 عادی مجرمان کو گرفتارکیا گیا۔ جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02 پولیس اہلکار شہید ہوئے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مختلف کاروائیوں کے دوران 04 مجرمان زخمی جبکہ 03 کو گرفتارکیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے پنجاب پولیس کی فرضی مشقیں بھی جاری ہیں۔فرضی مشقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ایلیٹ فورس، ریسکیو 1122 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر289)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************