پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام،

پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ کا ساتواں حملہ ناکام،

پنجاب پولیس ڈیرہ غازی خان نے پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشت گردوں کا رواں ماہ ساتواں حملہ ناکام بنا دیا۔ترجمان پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سرحدی علاقوں میں پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیمیں پٹرولنگ اور سرچنگ آپریشن پر مامور تھیں۔کوٹ مبارک کے قریب خوارجی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس ٹیموں نے ایڈوانس کیا تو کوٹ مبارک کے قریب گھات لگائے دہشتگردوں نے پولیس ٹیموں پر آئی ای ڈی (IED) سے حملہ کیا۔حملے میں بکتر بند گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ تمام جوان الحمدللہ محفوظ رہے۔گھات لگائے دہشت گردوں سے پولیس ٹیموں کا شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس جوانوں کی فوری اور بھرپور جوابی فائرنگ سے خوارجی دہشت گرد پسپا ہو گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں سے مردانہ وار مقابلہ کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے الرٹ ہونے کی وجہ سے دہشتگردوں کو ہر محاذ پر شکست کا سامنا ہے اور ملک و قوم کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہا کہ ڈی پی او سید علی کی زیر کمانڈ کیو آر ٹیموں نے علاقے کا گھیراؤ کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ آر پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسن خان منج نے کہا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے پرعزم ہے۔

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر288)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, March 22, 2025