سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان اور راجن پور میں امن و امان کی صورتحال، کچہ کریمنلز کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر اور اے آئی جی آپریشنز ساجد کھوکھر اجلاس میں موجود تھے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان اور راجن پور میں امن و امان کی صورتحال اور کچہ کریمنلز کے خلاف اقدامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی اوز اور ڈی پی اوزنے کچہ کریمنلز کے خلاف اقدامات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے کچہ کریمنلز کے خلاف بھرپور قوت سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کچہ ایریاز میں حکومت پنجاب کی جانب سے سر کی قیمت مقرر کئے جانے والے ڈاکوؤں کے خلاف موثر اور نتیجہ خیز ایکشن لیاجائے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کچہ کریمنلز کے خاتمے کے لئے پنجاب پولیس کو بھرپور وسائل فراہم کر رہی ہیں کچہ ایریا میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس، پولیس کیمپس اور چوکیوں کی اپ گریڈیشن اور سولرائزیشن عمل میں لائی گئی ہے۔رحیم یار خان اور راجن پور میں پولیس وہیکلز کی بلٹ پروفنگ، تھرمل کیمرے، کواڈ کاپٹرز اوراسلحہ سمیت جدید ٹیکنالوجی فراہم کی گئی ہے۔رحیم یار خان اور راجن پور پولیس کچہ کریمنلز کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اور مکمل تیاری کے ساتھ کاروائی عمل میں لائیں۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان، ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈی پی او راجن پور نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر287)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
